: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان کی فلم ٹيوبلائٹ میں مہمان اداکار کا کردار ادا کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ سلمان خان ان دنوں کبیر خان کی ہدایت میں بن رہی فلم ٹيوبلائٹ میں کام کر رہے ہیں۔ ایسی خبر ہے کہ شاہ رخ خان، سلمان کی اس فلم میں مہمان اداکار کاکرداراداکرتے نظر آئیں گے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تھا تو شاہ رخ خان فلم ٹيوبلائٹ میں اسپیشل
اپیئرنس دیتے نظر آئیں گے۔ ایسی خبر ہے کہ ٹيوبلائٹ کےلئے پہلے شتروگھن سنہا کو اس رول کے لئے فائنل
کیا گیا تھا، لیکن اب شاہ رخ خان کو منتخب کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو سلمان خان اور شاہ رخ خان کی جوڑی تقریباً نو سال بعد بڑے پردے پر نظر آئے گی۔ اس سے پہلے سلمان اور شاہ رخ، فرح خان کی ہدایت میں 2007 میں آئی فلم اوم شانتی اومکے ایک گانے میں نظر آئے تھے۔